۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام سجاد علیه السلام نے ایک روایت میں مؤمن انسان کی خصوصیات بیان فرمائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

إِنَّ مِنْ أَخْلاَقِ اَلْمُؤْمِنِ اَلْإِنْفَاقَ عَلَى قَدْرِ اَلْإِقْتَارِ وَ اَلتَّوَسُّعَ عَلَى قَدْرِ اَلتَّوَسُّعِ وَ إِنْصَافَ اَلنَّاسِ مِنْ نَفْسِهِ وَ اِبْتِدَاءَهُ إِيَّاهُمْ بِالسَّلاَمِ.

امام سجاد علیه السلام نے فرمایا:

مؤمن کی اخلاقی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ زندگی کے سخت حالات میں بھی اپنی توان کے مطابق انفاق کرتا ہے اور زندگی میں فراخی اور وسعت رزق کے مطابق سخاوت کرتا ہے وہ لوگوں سے عدل و انصاف کرتا اور لوگوں کو سلام کرنے میں پہل کرتا ہے۔

تحف العقول عن آل رسول صلی الله علیه وآله، ج 2، ص 282ل

تبصرہ ارسال

You are replying to: .